اٹارنی جنرل کے گھر پولیس چھاپے کا معاملہ، ایس پی کینٹ عہدے سے ہٹا دیے گئے

پولیس کے مطابق چھاپے کے معاملے پر سی سی پی او نے 2 افسران کو انکوائری افسر مقرر کردیا ہے، دونوں افسران نے جائے وقوع کا جائزہ لیا. پولیس کے مطابق دونوں افسران انکوائری مکمل کرکے سی سی پی او کو رپورٹ بھجوائیں گے.

لاہور: اٹارنی جنرل پاکستان کے گھر غلط فہمی کی بنیاد پر پولیس نفری پہنچ گئی، ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج اس سے قبل اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے گھر غلط فہمی کی بنیاد پر پر پولیس کی نفری لانے پر ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اٹارنی جنرل کے ڈرائیور عرفان نے بتایا کہ جب پولیس آئی تو صرف ملازم گھر پر تھے، پولیس اہلکاروں نے گھر کے باہر رکھے گملے بھی توڑ دیے، پولیس پارٹی جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم بھی ساتھ لے گئی تھی۔اطلاع ملنے پر اٹارنی جنرل میٹنگ سے فارغ ہوکر واپس گھر پہنچے تو پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ڈیلیٹ کرکے ڈی وی آر واپس کرگئی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top