اداکارہ میرا پر گھریلو ملازمہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام، ویڈیو وائرل

اداکارہ میرا کی جانب سے اپنی گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ میرا کو گھر کے مرکزی دروازے پر ایک خاتون کے ساتھ موجود دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں مبینہ طور پر اداکارہ کو ملازمہ کو دھکے دینے اور تھپڑ مارنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعے کے بعد گھریلو ملازمہ نے مبینہ تشدد کے خلاف متعلقہ تھانے میں درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔ درخواست میں ملازمہ کی جانب سے اداکارہ پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملازمہ کی درخواست موصول ہوگئی ہے اور درخواست کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ تاہم واقعے کے اصل حقائق پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہوں گے۔

اداکارہ میرا کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی وضاحت یا مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top