پرتگال میں عوامی مقامات پر چہرہ مکمل طور پر ڈھانپنے والے نقاب پر پابندی کا قانون نافذ ہوگیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق پرتگال کے صدر نے قانون کی منظوری دے دی ہے۔ یہ قانون انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت سے منظور کیا گیا۔
نئے قانون کے تحت عوامی مقامات پر مکمل نقاب کرنے کی پابندی کی خلاف ورزی پر 150 سے 3 ہزار یورو تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق قانون کے تحت مکمل چہرہ ڈھانپنے والے لباس پر پابندی عائد کی گئی ہے، جس کا اطلاق مسلمان خواتین کے پہنے جانے والے نقاب پر بھی ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ قانون کا مقصد عوامی مقامات پر چہرے کی شناخت سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے، جبکہ اس قانون پر مختلف حلقوں کی جانب سے بحث اور اعتراضات بھی سامنے آئے ہیں۔