پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی سطح پر سونا 57 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 604 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 7 ہزار 379 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔