سونا خریدنے والوں کیلئے بڑی خبر، قیمت میں پھر بڑی کمی ہوگئی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی اور یہ 1543 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 99 ہزار 636 روپے پر آگئی۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 67 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 179 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 4436 ڈالر پر آگیا۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top