مصنوعی ذہانت (AI) کے نت نئے ٹرینڈز نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک بار پھر اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے، جہاں پاکستانی شوبز سے وابستہ معروف شخصیات بھی 80 کی دہائی کے منفرد انداز میں نظر آنے لگی ہیں۔
سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے ایک نئے اے آئی ٹرینڈ کے ذریعے موجودہ دور کی تصاویر کو 1980 کی دہائی کے فیشن اور اسٹائل میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اس ٹرینڈ میں پرانے دور کے مخصوص ملبوسات، منفرد ہیئر اسٹائل، نمایاں میک اپ اور شوخ رنگوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔
پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی اس دلچسپ ٹرینڈ کا حصہ بنتے ہوئے اپنی اے آئی سے تیار کردہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں معروف شخصیات کو ایسے انداز میں دکھایا گیا ہے جو 80 کی دہائی کے مقبول فیشن کی یاد تازہ کرتا ہے۔
ان منفرد تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی پسندیدگی مل رہی ہے اور مداح اپنے پسندیدہ شوبز ستاروں کے نئے روپ پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ماضی کے فیشن اور ثقافت کو نئے انداز میں پیش کرنے کا یہ رجحان تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسے ٹرینڈز نہ صرف صارفین کو تفریح فراہم کررہے ہیں بلکہ پرانے زمانے کے فیشن کو نئی نسل کے سامنے ایک منفرد انداز میں بھی پیش کررہے ہیں۔