
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم اور آفیشلز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
قومی ٹیم کی قیادت ابوبکر محمود کریں گے، جبکہ اسکواڈ میں وقار، عبداللہ، سفیان خان، معین شکیل، عبدالوحید، اشرف رانا، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، ارشد لیاقت، عدیل لطیف، احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ، حماد الدین انجم، رحمان عبدال، افراز، عمر مصطفیٰ، علی رضا، عبدالمتان اور محمد عماد شامل ہیں۔
ٹیم میں دو گول کیپرز، وقار اور علی رضا کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
آفیشلز کی بات کریں تو اویس قرنی ٹیم منیجر، باب جوہان ویلڈہوف ہیڈ کوچ اور کرسٹوفر جان بوون اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اعلان کردہ اسکواڈ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم عالمی ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
واضح رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان سمیت دنیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔