
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں اور ایڈہاک ریلیف الاؤنسز سے متعلق جاری ہونے والی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2023 اور 2024 میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا اور دونوں الاؤنسز کو موجودہ شرح پر ہی منجمد (فریز) رکھا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2023 پہلے ہی 30 جون 2023 کی سطح پر منجمد ہے، جبکہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو بھی یہ الاؤنس بنیادی پے اسکیل 2022 کے مطابق دیا جائے گا۔
وزارت خزانہ نے مزید واضح کیا کہ خصوصی تنخواہیں اور متعلقہ الاؤنسز بھی 30 جون 2026 کی سطح پر برقرار رہیں گے۔
گریڈ 1 سے 16 کے وفاقی سرکاری ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 35 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2023 بدستور ملتا رہے گا، جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 30 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ دونوں الاؤنسز آئندہ احکامات تک موجودہ شرح پر ہی منجمد رہیں گے اور ان میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
اسی طرح ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2024 بھی بنیادی پے اسکیل 2022 کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2024 بھی موجودہ پالیسی کے تحت برقرار رہے گا۔ اس کے تحت گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 20 فیصد الاؤنس دیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ یہ الاؤنس بھی 30 جون 2026 کی سطح پر منجمد رہے گا اور آئندہ احکامات تک اس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق یہ الاؤنس بھی 30 جون 2026 کی سطح پر منجمد رہے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2024 کا حساب بنیادی پے اسکیل 2024 کے مطابق کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق پالیسی پر یکساں عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔