نمرہ خان کی دوسری شادی ختم ہونے کی افواہیں، ساتھی اداکارائیں حمایت میں سامنے آگئیں

نمرہ خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے بعد ساتھی اداکاراؤں نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے لوگوں سے قیاس آرائیوں کے بجائے ہمدردی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

اداکارہ منشا پاشا نے نمرہ خان کے شوہر زین حامد کی مبہم سوشل میڈیا پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سخت الفاظ میں تنقید کی۔

منشا پاشا نے کہا کہ زین جیسے معمولی مردوں کی ایسی حرکت ہمیشہ ایک پیچیدہ مسئلہ رہے گی۔

منشا پاشا کے بیان کے بعد نمرہ خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق معاملہ سوشل میڈیا پر مزید توجہ حاصل کرنے لگا۔

اس سے قبل مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نمرہ خان کی حمایت کی تھی۔

اداکارہ مومل خالد نے بھی نمرہ خان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ جس صورتحال سے گزر رہی ہیں، وہ اس پر دل گرفتہ ہیں۔

مومل خالد نے نمرہ خان کو موردِ الزام ٹھہرانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لوگوں پر زور دیا کہ کسی معاملے کی مکمل حقیقت جانے بغیر فیصلہ سنانے کے بجائے ہمدردی کا مظاہرہ کیا جائے۔

نمرہ خان کی دوسری شادی ختم ہونے کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب ان کی شادی سے متعلق ایک پوسٹ انسٹاگرام سے غائب ہوگئی۔

بعد ازاں نمرہ خان نے ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوسٹ اس لیے نیچے کی ہے تاکہ نظر نہ لگے۔

اس کے بعد اداکارہ کی جانب سے بعض مبہم سوشل میڈیا پوسٹس بھی سامنے آئیں، جس کے باعث ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

معاملہ اس وقت مزید زیرِ بحث آیا جب نمرہ خان کے شوہر زین حامد کی جانب سے سوشل میڈیا پر “At Peace Finally, Good Riddance” کے الفاظ پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔

زین حامد کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جانے لگیں، تاہم نمرہ خان یا ان کے شوہر کی جانب سے اب تک طلاق یا علیحدگی کی باقاعدہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی حتمی تصدیق فریقین کے باضابطہ بیان کے بغیر نہیں کی جا سکتی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top