استغاثہ کیس: رجب بٹ سمیت 5 ملزمان پر فردِ جرم کی تاریخ مقرر

لاہور کی سیشن کورٹ میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف استغاثہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اہم حکم جاری کردیا۔

عدالت نے رجب بٹ سمیت 5 ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 18 اگست کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب بھی کرلیا۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب نے کی۔ یہ استغاثہ کیس عائشہ جٹ کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، جس کی کارروائی سیشن کورٹ لاہور میں جاری ہے۔

سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے مقدمے کے چالان میں ملزمان کے خلاف تفتیش درست طریقے سے نہیں کی۔

استغاثہ نے عدالت سے درخواست کی کہ مقدمے کے ریکارڈ اور معاملے کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے اور کیس میں مزید کارروائی آگے بڑھائی جائے۔

عدالت نے استغاثہ کے دلائل اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد رجب بٹ سمیت پانچوں ملزمان کو 18 اگست کو فردِ جرم کے لیے طلب کرلیا۔

آئندہ سماعت پر عدالت میں ملزمان کے خلاف فردِ جرم عائد کیے جانے کے معاملے پر کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top