شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنا دی

دمشق کی فوجداری عدالت نے سابق شامی صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنانے کا حکم دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق عدالت نے بشار الاسد کو شہریوں کے قتل کے حوالے سے سنگین الزامات میں سزائے موت سنائی۔

عدالت کے مطابق بشار الاسد پر شہریوں کے قتل کی پیشگی منصوبہ بندی اور جان بوجھ کر قتل کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

عدالت نے بشار الاسد دور کے سیکیورٹی عہدیدار عاطف نجیب کو بھی سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔

عاطف نجیب پر زیرِ حراست افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا، جن میں بچے بھی شامل تھے۔

عدالتی کارروائی میں بشار الاسد کے دور میں ہونے والے واقعات اور شہریوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق الزامات کا جائزہ لیا گیا۔

عدالت کے فیصلے کے بعد بشار الاسد کے خلاف قانونی کارروائی ایک اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ بشار الاسد دسمبر 2024 میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد شام سے باہر موجود ہیں۔ ان کے دورِ حکومت سے متعلق مختلف مقدمات اور الزامات کا معاملہ گزشتہ عرصے سے زیرِ بحث رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top