پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی دیرینہ پارٹنر جیورجینا روڈریگز سے شادی کرلی ہے۔ فٹبال اسٹار نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کی تصدیق کی۔
کرسٹیانو رونالڈو نے جیورجینا روڈریگز کے ہمراہ شادی کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے بعد ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
شیئر کی گئی تصویر میں کرسٹیانو رونالڈو اور جیورجینا روڈریگز کو شادی کی انگوٹھیاں پہنے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ دونوں شادی کے موقع پر خوشگوار انداز میں نظر آئے۔
رونالڈو اور جیورجینا روڈریگز کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی فٹبال اسٹار کی نئی زندگی کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے معروف ترین فٹبالرز میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی ذاتی زندگی سے متعلق خبریں بھی ہمیشہ عالمی سطح پر مداحوں کی توجہ حاصل کرتی ہیں۔