لاہور میں افسوسناک حادثہ، مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق باغبانپورہ سکھ نہر کے قریب مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشیں، بوسیدہ مکانوں کی چھتیں گرنے سے 6 افراد جاں بحق کوہاٹ میں بارش کے دوران کچے مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی علاج کے لیے فوری قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب فیصل آباد میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top