پاکستان سیریز پر اختلاف، الزاری جوزف اور ڈیرن سیمی آمنے سامنے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران ایک نیا تنازع سامنے آ گیا ہے۔ ویسٹ انڈین فاسٹ بولر الزاری جوزف اور ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کے بیانات ایک دوسرے سے مختلف نکلے ہیں۔

ویسٹ انڈیز میڈیا کے مطابق ڈیرن سیمی نے دعویٰ کیا تھا کہ الزاری جوزف نے سلیکشن ہونے کے باوجود پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

تاہم الزاری جوزف نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی، ڈیرن سیمی اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کے حکام کے درمیان پہلے ہی تفصیلی بات چیت ہو چکی تھی۔ ان کے مطابق دوسری مرتبہ اسٹریس فریکچر کا شکار ہونے کے بعد وہ طویل عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہے، اسی لیے باہمی مشاورت سے طے ہوا تھا کہ وہ صرف دو ٹیسٹ میچز اور پانچ ون ڈے مقابلے کھیلیں گے۔

الزاری جوزف کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کا جسم مزید ایک ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں تھا، اس لیے ڈیرن سیمی کا بیان اصل صورتحال کی درست عکاسی نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک پیشہ ور کرکٹر ہیں اور ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہیں، کسی ایک فرد کی نہیں۔ ان کے مطابق انہیں کمر کے نچلے حصے کی انجری کا سامنا بھی رہا ہے۔

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top