پاکستان سمیت عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز بھی بڑھ گئی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد خریداروں کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 69 ہزار 29 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی خریدنے والوں کے لیے کچھ ریلیف سامنے آیا ہے، کیونکہ فی تولہ چاندی 79 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 294 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 30 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 80 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ برقرار رہ سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top