کیا ایران نے واقعی امریکی ریاستوں کے آبی نظام پر سائبر حملہ کیا؟

گزشتہ ہفتے امریکی ریاست منی سوٹا میں 30 سے زائد آبی نظاموں پر ہونے والے مبینہ مربوط سائبر حملوں کی خبر نے کئی لوگوں کو حیران کر دیا۔

چند روز بعد ایف بی آئی نے بھی انکشاف کیا کہ ملک کی کم از کم سات ریاستوں سے ایسے سائبر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جن سے پانی کی فراہمی سے متعلق نظام متاثر ہوئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی سائبر سکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی (CISA) اس امکان کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا منی سوٹا میں ہونے والے ان حملوں کا کوئی تعلق ایران سے تو نہیں۔

تاہم سیسا نے اس معاملے پر فی الحال کوئی باضابطہ تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک ان حملوں کا ذمہ دار ایران کو قرار نہیں دیا، تاہم متعدد سائبر سکیورٹی ماہرین نے بی بی سی سے گفتگو میں رائے دی ہے کہ ابتدائی شواہد کی بنیاد پر امکان یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملوں کے پیچھے تہران سے منسلک عناصر ہو سکتے ہیں۔ البتہ اس حوالے سے حتمی سرکاری تصدیق یا نتیجہ ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top