بیوی کو صرف کچن تک محدود نہ رکھیں، اسے خودمختار بنائیں: احسن خان

معروف اداکار احسن خان نے مردوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی بیویوں کو صرف گھریلو ذمہ داریوں تک محدود نہ رکھیں بلکہ انہیں تعلیم، ہنر اور ترقی کے مواقع بھی فراہم کریں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر شوہر کامیاب ہو رہا ہے تو اسے چاہیے کہ اپنی بیوی کو بھی ساتھ لے کر چلے۔ ان کے مطابق عورت کو صرف بچوں اور گھر کے کاموں تک محدود رکھنا درست نہیں، بلکہ اسے اپنی شناخت بنانے کا موقع ملنا چاہیے۔

احسن خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی، انہیں مزید تعلیم حاصل کرنے، بیکنگ کے شوق کو آگے بڑھانے اور خود ڈرائیونگ سیکھنے کی ترغیب دی تاکہ وہ زیادہ خودمختار اور بااعتماد بن سکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top