عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل ساتویں روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 4 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 601 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے کا ہوگیا ہے۔

سونے کی قیمت میں گزشتہ سات روز کے دوران نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صرف سات دن میں فی تولہ سونے کی قیمت تقریباً 36 ہزار روپے بڑھ چکی ہے۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 146 روپے بڑھ کر 7 ہزار 111 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 42 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 415 ڈالر ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آرہے ہیں، جس کے باعث مقامی سطح پر سونے کے نرخوں میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے۔

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں، سرمایہ کاروں اور صرافہ مارکیٹ سے وابستہ افراد کی نظریں اب عالمی مارکیٹ کی آئندہ صورتحال پر مرکوز ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top