عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف حکومت کی نظرثانی درخواست

حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے نجی اسپتال منتقل کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیل رولز میں قیدی کو اسپتال منتقل کرنے کا طریقہ کار واضح ہے، لیکن عدالت کے فیصلے میں ان قواعد کو نظر انداز کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے فریقین کو نوٹس دیے بغیر عبوری حکم جاری کیا، جبکہ کیس کے عبوری مرحلے میں حتمی نوعیت کا ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کو دو دن کے اندر شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ان کے علاج کے لیے مختلف ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنانے اور ہفتے میں ایک دن اہلخانہ سے ملاقات کرانے کی بھی ہدایت کی تھی۔

عدالت نے حکومت کو اسپتال میں عمران خان کی سیکیورٹی یقینی بنانے اور ان کے میڈیکل ریکارڈ سمیت ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top