ایران کو مکہ معاہدے کی باضابطہ طور پر دعوت نہیں ملی، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کو مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے باضابطہ طور پر دعوت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور پاکستان اور ایران کے تعلقات اس وقت بلند ترین سطح پر ہیں۔

تہران میں نیوز بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے کہا کہ عمان کے وزیر خارجہ کا ایران کا دورہ پاکستان کے فیلڈ مارشل کے دورے سے منسلک نہیں۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اور تعاون جاری ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی اقتصادی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکی پابندیوں کو غیر قانونی سمجھتا ہے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے اتحادیوں کی مدد حاصل کرے گا۔

اسماعیل بقائی نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد سے متعلق خبروں کو بھی مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو جنگ کے خاتمے کی شرائط طے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایران ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے بلغاریہ کی جانب سے امریکا کے ساتھ مل کر ایران پر حملے میں تعاون کو بھی جارحیت قرار دیا اور کہا کہ ایران کو کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top