اداکارہ لیلیٰ کا ماضی کی بولڈ پرفارمنسز پر اظہارِ ندامت، اہم فیصلہ سنا دیا

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ لیلیٰ نے اپنے ماضی کے حوالے سے اہم بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایسے تمام کام ترک کردیئے ہیں جو ان کے دینی عقائد اور اللہ کی مرضی کے خلاف تھے۔

ایک حالیہ رئیلٹی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ لیلیٰ نے اپنی گزشتہ زندگی کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران انہوں نے اپنے رب سے کچھ وعدے کیے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق انہیں وقت کے ساتھ احساس ہوا کہ ان کی زندگی میں کچھ ایسے کام بھی شامل رہے ہیں جو اللہ کو پسند نہیں تھے، جس کے بعد انہوں نے اپنی زندگی میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا۔

لیلیٰ نے کہا کہ وہ ایسے تمام کام ہمیشہ کے لیے اپنی زندگی سے ختم کرچکی ہیں اور اب اپنے ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ نے ماضی میں اپنی بعض بولڈ پرفارمنسز پر بھی ندامت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے اس دور سے آگے بڑھتے ہوئے مستقبل پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ لیلیٰ کا شمار پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ 1990 کی دہائی سے شوبز سے وابستہ ہیں اور اپنے طویل فلمی کیریئر کے دوران متعدد فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top