ایپل نے پہلی بار فولڈ ایبل آئی فون لانچ کردیا، کیا خاص ہے؟

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے پہلی بار فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایپل بھی ان کمپنیوں میں شامل ہوگیا ہے جو تہہ ہونے والے اسمارٹ فونز کی مارکیٹ میں موجود ہیں۔

نئے فولڈ ایبل آئی فون کا ڈیزائن پاسپورٹ جیسا ہے، جبکہ اس کے کنارے گول رکھے گئے ہیں۔ فون میں 19 سینٹی میٹر کی بڑی اسکرین دی گئی ہے جسے افقی اور عمودی دونوں انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فون کو بند حالت میں استعمال کرنے کے لیے ایک چھوٹی اسکرین بھی موجود ہے۔ ایپل کے مطابق فون کو مکمل طور پر کھولنے کے بعد یہ کمپنی کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہے۔

نئے فولڈ ایبل آئی فون کو ایپل کا اب تک کا مہنگا ترین آئی فون بھی قرار دیا جارہا ہے۔ اس کے بہترین ورژن کی قیمت 3 ہزار 199 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

ایپل نے نئے فون کی رونمائی ایک رنگا رنگ تقریب میں کی، جہاں کمپنی کے نئے سربراہ جان ٹرنس نے فولڈ ایبل آئی فون پیش کیا۔ ایپل کی جانب سے فولڈ ایبل فون مارکیٹ میں داخلے کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

ماہرین کے مطابق نئے آئی فون کی زیادہ قیمت ایپل کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہوسکتی ہے۔ فولڈ ایبل آئی فون کی کامیابی کمپنی کے نئے سربراہ جان ٹرنس کے لیے بھی ایک اہم امتحان ہوگی۔

فولڈ ایبل ڈیزائن، بڑی اسکرین اور پریمیم قیمت کے باعث نئے آئی فون سے عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں خاصی توجہ حاصل کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top