جی میل کا ایسا زبردست فیچر جس سے آج بھی کئ صارفین ناواقف ہیں

اگر آپ بھی جی میل استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم جلدی میں ای میل کسی غلط شخص کو بھیج دیتے ہیں یا سینڈ کرنے کے فوراً بعد احساس ہوتا ہے کہ اس میں کوئی غلطی رہ گئی ہے۔ بعض اوقات آٹو کریکٹ بھی الفاظ تبدیل کر دیتا ہے، جس سے پیغام کا مطلب بدل جاتا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ جی میل میں اس مسئلے کا حل برسوں سے موجود ہے، مگر حیران کن طور پر آج بھی بہت سے صارفین اس سے واقف نہیں۔ گوگل نے “Undo Send” نامی یہ فیچر کئی سال پہلے متعارف کرایا تھا، جس کی مدد سے بھیجی گئی ای میل کو چند سیکنڈ کے اندر واپس بلایا جا سکتا ہے۔

جب آپ ای میل سینڈ کرتے ہیں تو اس کے فوراً بعد اسکرین کے نیچے بائیں جانب Undo کا آپشن نظر آتا ہے۔ اگر آپ اس پر کلک کر دیں تو ای میل سامنے والے شخص تک پہنچنے سے پہلے ہی واپس آ جاتی ہے، اور اسے اس کا کوئی علم بھی نہیں ہوتا۔

عام طور پر یہ آپشن صرف پانچ سیکنڈ کے لیے دستیاب ہوتا ہے، لیکن جی میل کی سیٹنگز میں جا کر آپ اس کا وقت بڑھا کر تیس سیکنڈ تک کر سکتے ہیں۔ اس طرح اگر ای میل میں کوئی غلطی رہ جائے، غلط ایڈریس پر چلی جائے یا آپ اپنا فیصلہ بدل لیں، تو آپ کے پاس اسے درست کرنے کا موقع موجود ہوتا ہے۔

یہ چھوٹا سا مگر انتہائی کارآمد فیچر روزمرہ کی عام غلطیوں سے بچنے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو روزانہ بڑی تعداد میں ای میلز بھیجتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top