میر رضا کیس قتل،مشی خان نے شفاف تحقیقات اور فوری انصاف کی مانگ کی

مشی خان نے میر رضا کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مشی خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میر رضا کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، پولیس کو جلد از جلد قاتلوں تک پہنچ کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور اس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں,یہ بھی معلوم کیا جانا چاہیےکہ میر رضا کس کےساتھ گیا تھا اور واقعے کے پس منظر کو مکمل طور پر سامنے لایا جائے۔

اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ “کیا پاکستان میں ہماری زندگیوں کی قیمت اتنی سی ہے؟” اور حکومت پر زور دیا کہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کا 25 سالہ نوجوان تاجر اور ڈزرٹ شاپ برانڈسے وابستہ تھا،جو 28 جولائی 2026ء کو پی ای سی ایچ ایس سے اغوا کے بعد 29 جولائی کو گلستانِ جوہر سے مردہ حالت میں ملا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top