
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی۔ جھٹکے شام تقریباً 6 بجے شاہ لطیف ٹاؤن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ شہریوں سے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔