پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 2700 پوائنٹس بڑھ گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے اعلان کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں مثبت اثرات دیکھنے میں آ رہے ہیں، جس کا اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی نمایاں نظر آیا۔

اگست کے پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور مارکیٹ نے شاندار آغاز کیا۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2708 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 178,802 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ جاپان کا نکئی انڈیکس تقریباً 1.5 فیصد اور جنوبی کوریا کا کاسپی انڈیکس 5.25 فیصد تک گر گیا، جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ مثبت زون میں ٹریڈ کرتا رہا۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر جغرافیائی کشیدگی میں کمی کی توقعات اور سفارتی پیش رفت سرمایہ کاروں کے اعتماد پر مثبت اثر ڈال رہی ہیں، جس کے باعث پاکستان سمیت کئی مالیاتی منڈیوں میں خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top