سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار تعطیل ختم، ہفتہ کو بھی کلاسز ہوں گی

محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب سرکاری اسکول پیر سے ہفتہ تک کھلے رہیں گے، جبکہ طلبہ اور اساتذہ کو ہفتے میں صرف اتوار کے روز تعطیل ملے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے فیصلے کے تحت تعلیمی سرگرمیاں ہفتے میں چھ دن جاری رہیں گی تاکہ تدریسی عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

دوسری جانب سندھ حکومت بھی حال ہی میں سرکاری اسکولوں کے لیے اسی نوعیت کا فیصلہ کر چکی ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اگست سے تمام سرکاری اسکول دوبارہ کھل چکے ہیں اور وہاں بھی تدریسی عمل ہفتے میں چھ دن جاری رہے گا۔

البتہ سندھ حکومت نے واضح کیا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں پر یہ شیڈول لازمی طور پر لاگو نہیں ہوگا اور وہ اپنے قواعد و ضوابط کے مطابق اوقاتِ کار طے کرنے کے مجاز ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top