لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے لکی مروت میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد خوارج ہلاک ہوئے، جبکہ ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا، جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں، تاہم ان کی درست تعداد کے بارے میں فی الحال کوئی باضابطہ تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اور ممکنہ خطرات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top