
معروف اداکارہ نمرہ خان کی شادی کی تصاویر اچانک ان کے انسٹاگرام پروفائل سے غائب ہونے پر مداحوں میں تشویش پھیل گئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
مداحوں نے کمنٹس کے ذریعے اداکارہ سے سوال کیا کہ آخر شادی کی تصاویر کیوں ہٹا دی گئیں؟
اس پر نمرہ خان نے خود وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ تصاویر ڈیلیٹ نہیں کی گئیں بلکہ اب بھی ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظرِ بد کے خدشے کے باعث انہوں نے ان تصاویر کو صرف پروفائل پر نیچے منتقل کر دیا ہے، اسی لیے وہ فوری طور پر نظر نہیں آ رہیں۔
اداکارہ کی اس وضاحت کے بعد مداحوں کی تشویش کافی حد تک دور ہو گئی، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے بیان پر مختلف ردِعمل بھی سامنے آ رہے ہیں۔