وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر حوثی حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں شہریوں اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کے ساتھ بھی اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے نہ صرف معصوم انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ ان سے خطے کے امن اور سلامتی کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ سعودی عرب پر ایسے حملے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان مشکل وقت میں اپنے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top