پرانے اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ سروس ختم، 9 ستمبر سے رسائی ممکن نہیں ہوگی

پرانے اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ میٹا نے پرانے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز پر واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ 6 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے فونز، جن میں اینڈرائیڈ 5 اور 5.1 بھی شامل ہیں، پر 9 ستمبر 2026 سے واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

اس فیصلے کے بعد ایسے فونز استعمال کرنے والے صارفین واٹس ایپ کے ذریعے پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے سمیت ایپ کی دیگر سہولیات سے محروم ہوسکتے ہیں۔

واٹس ایپ پر وقتاً فوقتاً نئے فیچرز، بہتر یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی سے متعلق نئی سہولیات متعارف کرائی جاتی ہیں۔ ان فیچرز کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے جدید آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے، اسی وجہ سے پرانے اینڈرائیڈ ورژنز کے لیے سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کی سکیورٹی اور پرائیویسی کو بہتر بنانا اور واٹس ایپ کی کارکردگی کو مستحکم رکھنا ہے۔ پرانے فون استعمال کرنے والے صارفین کو واٹس ایپ استعمال جاری رکھنے کے لیے جدید اینڈرائیڈ ورژن والا فون استعمال کرنا پڑ سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top