پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مزید نیچے آگئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 58 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے ہوگئی ہے۔ سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھات کی جانب ہوگئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں فی تولہ چاندی 39 روپے سستی ہوکر 7 ہزار 59 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 406 ڈالر پر آگیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیاں پاکستانی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں، جس کے باعث مقامی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آتا ہے۔