انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے پہلے بڑا فیصلہ، سلمان علی آغا کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ سے قبل قومی اسکواڈ میں اہم تبدیلی کا فیصلہ سامنے آگیا ہے، ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا کو ٹیم سے ریلیز کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا کو آج اسکواڈ سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم وہ انگلینڈ میں ہی قیام کریں گے۔ ان کے انگلینڈ میں رکنے کی وجہ سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر عامر جمال کو بھی اسکواڈ سے ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد تیسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کی تشکیل میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں۔

دوسری جانب قومی اسکواڈ میں شامل کرنے کے لیے مزید کھلاڑیوں کی انگلینڈ روانگی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ صائم ایوب، عرفات منہاس، وکٹ کیپر سعد مسعود، سعد بیگ اور عبداللہ فضل آج انگلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران جونیئر اور رضا اللہ کے ویزوں کے حصول کا عمل بھی جاری ہے۔ ویزوں کی منظوری کے بعد دونوں کھلاڑی بھی قومی اسکواڈ کو جوائن کرسکیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ سے قبل کھلاڑیوں کی آمد و رفت اور اسکواڈ میں ممکنہ تبدیلیوں کے باعث ٹیم کمبی نیشن پر بھی توجہ مرکوز ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top